ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممتابنرجی اپنا ذہنی توازن کھو چکی ہیں اور بہت ناراض ہو گئی ہیں:شیوراج سنگھ چوہان 

ممتابنرجی اپنا ذہنی توازن کھو چکی ہیں اور بہت ناراض ہو گئی ہیں:شیوراج سنگھ چوہان 

Sun, 23 Jun 2019 23:07:28    S.O. News Service

لکھنؤ،23/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اوربی جے پی کے نائب صدر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اقتدار سے(مدھیہ پردیش میں) کسی کوبے دخل نہیں کر رہی ہے، لیکن اگر کانگریس کی اندرونی رسہ کشی کی وجہ سے حکومت گر جاتی ہے تو وہ کچھ نہیں کر سکتی۔چوہان نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بی جے پی اگلے اسمبلی انتخابات ہونے سے پہلے مدھیہ پردیش میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ اب اگر کانگریس حکومت پارٹی کی اندرونی رسہ کشی سے گر جاتی ہے تو وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ہم کسی کو معزول نہیں کر رہے ہیں لیکن وہاں (مدھیہ پردیش میں) جو کچھ چل رہا ہے، وہ اچھا نہیں ہے۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں 15 سال تک اقتدار سے باہر رہنے کے بعد گزشتہ سال کے آخر میں کانگریس کی حکومت میں واپسی ہوئی جب اسمبلی انتخابات میں اس نے بی جے پی کو شکست دی۔مدھیہ پردیش کے تین بار وزیر اعلیٰ رہے چوہان نے خود کوایک ملک، ایک انتخابی کا غالب حامی بتاتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات مختلف ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہونا چاہئے کیونکہ مسلسل انتخابات ہونے سے ملک کی ترقی پٹری سے اتر جاتا ہے۔دراصل سیاسی پارٹیاں اگلے انتخابات کی تیاری میں چوبیس گھنٹے لگی رہتی ہیں۔


Share: